LIVE PROTOCOL
EET--:--:-- edition--.--.--

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 21 دہشت گرد ہلاک، چار کمانڈر شامل

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 21 دہشت گرد ہلاک، چار کمانڈر شامل

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور گردونواح میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر جاری آپریشنز کے دوران 72 گھنٹوں کی شدید جھڑپوں میں فتنہ الخوارج کے مزید 21 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ مارے جانے والوں میں چار اہم کمانڈر شامل ہیں، جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 48 خوارج مارے جا چکے ہیں۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور گردونواح میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر جاری آپریشنز کے دوران 72 گھنٹوں کی شدید جھڑپوں کے بعد فتنہ الخوارج کے مزید 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں چار اہم کمانڈر بھی شامل ہیں، جن میں خالد رضا عرف سالار خارجی، مفتون خارجی، موسیٰ اور عمران عرف آیان شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ان آپریشنز کے دوران اب تک مجموعی طور پر 48 خوارج مارے جا چکے ہیں، جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

علاقے میں چھپے باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی مہم پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے سرغنوں کا خاتمہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف اہم کامیابی ہے۔

Loading article...